سورة غافر - آیت 52
يَوْمَ لَا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ ۖ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی۔ ان پر لعنت پڑے گی اور ان کا بدترین ٹھکانہ ہو گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اللہ کی رحمت سے دوری اور پھٹکار۔ اورمعذرت کا فائدہ اس لیے نہیں ہوگا کہ وہ معذرت کی جگہ نہیں، اس لیے یہ معذرت، معذرت باطلہ ہوگی۔