سورة الزمر - آیت 64
قُلْ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُونِّي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی! ان کے سامنے اعلان فرما دیں کہ اے جاہلو! تم مجھے اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنے کے لیے کہتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ کفار کی اس دعوت کے جواب میں ہے جو پیغمبراسلام حضرت محمد (ﷺ) کو دیا کرتے تھے کہ اپنے آبائی دین کو اختیار کرلیں، جس میں بتوں کی عبادت تھی۔