سورة الزمر - آیت 55
وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور پیروی اختیار کرو لو اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی۔ قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عذاب آنے سے قبل توبہ اور عمل صالح کا اﮨتمام کرلو، کیونکہ جب عذاب آئےگا تو اس کا تمہیں علم وشعور بھی نہیں ہوگا، اس سےمراد دنیوی عذاب ہے۔