سورة الزمر - آیت 22
أَفَمَن شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَىٰ نُورٍ مِّن رَّبِّهِ ۚ فَوَيْلٌ لِّلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُم مِّن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا وہ شخص جس کا سینہ ” اللہ“ نے اسلام کے لیے کھول دیا ہے اور وہ اپنے رب کی طرف سے روشنی پر چل رہا ہے اس کے مقابلے میں تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جن کے دل اللہ کی نصیحت کے بارے میں سخت ہوگئے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جس کو قبول حق اور خیر کا راستہ اپنانے کی توفیق اللہ تعالیٰ کی طرف سے مل جائے پس وہ اس شرح صدر کی وجہ سے رب کی روشنی پر ہو، کیا یہ اس جیسا ہو سکتا ہے جس کا دل اسلام کے لئے سخت اور اس کا سینہ تنگ ہو اور وہ گمراہی کی تاریکیوں میں بھٹک رہاہو۔