سورة ص - آیت 67

قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے فرمائیں کہ یہ ایک بڑی خبر ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٦٧۔ ١ یعنی میں تمہیں جس عذاب اخروی سے ڈرا رہا اور توحید کی دعوت دے رہا ہوں یہ بڑی خبر ہے، جس سے اعراض و غفلت نہ برتو، بلکہ اس پر توجہ دینے اور سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔