سورة ص - آیت 63

أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے ان کا مذاق بنا لیا تھا یا وہ کہیں نظروں سے اوجھل ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی دنیا میں، جہاں ہم غلطی پر تھے؟ 2- یا وہ بھی ہمارے ساتھ ہی یہیں کہیں ہیں، ہماری نظریں انہیں نہیں دیکھ پا رہی ہیں؟