سورة ص - آیت 54

إِنَّ هَٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٥٤۔ ١ رزق، بمعنی عطیہ ہے اور ھٰذَا سے ہر قسم کی مذکور نعمتیں اور وہ اکرام و اعزاز مراد ہے جن سے اہل جنت بہرہ یاب ہوں گے۔ نفاد کے معنی خاتمے کے ہیں یہ نعمتیں بھی غیر فانی ہوں گی اور اعزاز و اکرام بھی دائمی۔