سورة ص - آیت 54

إِنَّ هَٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* رزق، بمعنی عطیہ ہے اور هَذَا سے ہر قسم کی مذکور نعمتیں اور وہ اکرام واعزاز مراد ہیں جن سے اہل جنت بہرہ یاب ہوں گے۔ نفاد کےمعنی انقطاع اور خاتمے کے ہیں۔ یہ نعمتیں بھی غیر فانی ہوں گی اور اعزاز وکرام بھی دائمی۔