سورة ص - آیت 21
وَهَلْ أَتَاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر آپ کو ان مقدمے والوں کی خبر پہنچی ہے جودیوار پھلانگ کر داؤد کے گھر میں گھس گئے تھے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مِحْرَابٌ سے مراد وہ کمرہ ہے جس میں سب سے علیحدہ ہو کر یکسوئی کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتے۔ دروازے پر پہرے دار ہوتے، تاکہ کوئی اندر آکر عبادت میں مخل نہ ہو۔ جھگڑا کرنے والے پیچھے سے دیوار پھاند کر اندر آگئے۔