سورة ص - آیت 20

وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کی۔ اس کو حکمت عطا فرمائی اور فیصلہ کُن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٠۔ ١ ہر طرح کی مادی اور روحانی اسباب کے ذریعے سے۔ ٢٠۔ ٢ یعنی، نبوت، اصبات رائے، قول سداد اور نیک کام۔ ٢٠۔ ٣ یعنی مقدمات کے فیصلے کرنے کی صلاحیت، بصیرت اور استدلال و بیان کی قوت۔