سورة الصافات - آیت 179

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٧٩۔ ١ یہ بطور تاکید دوبارہ فرمایا۔ یا پہلے جملے سے مراد دنیا کا وہ عذاب ہے جو اہل مکہ پر بدر و احد اور دیگر جنگوں میں مسلمانوں کے ہاتھوں کافروں کے قتل و سلب کی صورت میں آیا۔ اور دوسرے جملے میں اس عذاب کا ذکر ہے جس سے یہ کفار و مشرکین آخرت میں دوچار ہوں گے۔