سورة الصافات - آیت 160

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو اس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٦٠۔ ١ یعنی اللہ کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کہتے جن سے وہ پاک ہے۔ یہ مشرکین ہی کا شیوہ ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ جہنم میں جنات اور مشرکین ہی حاضر کئے جائیں گے، اللہ کے مخلص (چنے ہوئے) بندے نہیں۔ ان کے لئے تو اللہ نے جنت تیار کر رکھی ہے۔