سورة الصافات - آیت 157
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب لاؤ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عقل تو اس عقیدے کی صحت کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ کی اولاد ہے اور وہ بھی مونث، چلو کوئی نقلی دلیل ہی دکھا دو، کوئی کتاب جو اللہ نے اتاری ہو، اس میں اللہ کی اولاد کا اعتراف یا حوالہ ہو؟