سورة الصافات - آیت 124

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ ڈرتے کیوں نہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس کے عذاب اور گرفت سے، کہ اسے چھوڑ کر تم غیراللہ کی عبادت کرتے ہو۔