سورة الصافات - آیت 123
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور یقیناً الیاس بھی مرسلین میں سے تھا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ حضرت ہارون (عليہ السلام) کی اولاد میں سے ایک اسرائیلی نبی تھے۔ یہ جس علاقے میں بھیجے گئے تھے اس کا نام بعلبک تھا، بعض کہتے ہیں اس جگہ کا نام سامرہ ہے جوفلسطین کا مغربی وسطی علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگ بعل نامی بت کے پجاری تھے۔ (بعض کہتے ہیں یہ دیوی کا نام تھا)۔