سورة الصافات - آیت 96
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حالانکہ ” اللہ“ ہی نے تم کو اور ان چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہوپیدا کیا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی وہ مورتیاں اور تصویریں بھی جنہیں تم اپنے ہاتھوں سے بناتے اور انہیں معبود سمجھتے ہو، یا مطلق تمہارا عمل جو بھی تم کرتے ہو، ان کا خالق بھی اللہ ہے۔ اس سے واضح ہے کہ بندوں کے افعال کا خالق اللہ ہی ہے، جیسا کہ اہل سنت کا عقیدہ ہے۔