سورة الصافات - آیت 80

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٨٠۔ ١ یعنی جس طرح نوح (علیہ السلام) کی دعا قبول کرکے، ان کی ذریت کو باقی رکھ کے اور پچھلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھ کے ہم نے نوح (علیہ السلام) کو عزت و تکریم بخشی۔ اسی طرح جو بھی اپنے اقوال و افعال میں محسن اور اس باب میں راسخ اور معروف ہوگا، اس کے ساتھ بھی ہم ایسا معاملہ کریں گے۔