سورة الصافات - آیت 53
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کہ جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہوجائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا وسزادی جائے گی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ہمیں زندہ کرکے ہمارا حساب لیا جائے گا اور پھر اس کے مطابق جزا دی جائے گی؟