سورة الصافات - آیت 45

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

شراب کے چشموں سے پیالے بھر بھر کر ان کے سامنے پیش کیے جائیں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- كَأْسٌ ، شراب کے بھرے ہوئے جام کو اور قدح خالی جام کو کہتے ہیں۔ مَعِينٍ کےمعنی ہیں۔ جاری چشمہ۔ مطلب یہ ہے کہ جاری چشمے کی طرح، جنت میں شراب ہر وقت میسر رہے گی۔