سورة الصافات - آیت 32

فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

سو ہم نے تمہیں بہکایا ہم خود بہکے ہوئے تھے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣٢۔ ١ یعنی جس بات کی پہلے انہیں نفی کی، کہ ہمارا تم پر کونسا زور تھا کہ تمہیں گمراہ کرتے۔ اب اس کا یہاں اعتراف ہے کہ ہاں واقعی ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا۔ لیکن یہ اعتراف اس تنبیہ کے ساتھ کیا کہ ہمیں اس ضمن میں مورد طعن مت بناؤ، اس لئے کہ ہم خود بھی گمراہ ہی تھے، ہم نے تمہیں بھی اپنے جیسا ہی بنانا چاہا اور تم نے آسانی سے ہماری راہ اپنا لی۔ جس طرح شیطان بھی اس روز کہے گا