سورة يس - آیت 62

وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مگر اس کے باوجود شیطان نے تم میں سے کثیر مخلوق کو گمراہ کردیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٦٢۔ ١ یعنی اتنی عقل بھی تمہارے اندر نہیں کہ شیطان تمہارا دشمن ہے، اس کی اطاعت نہیں کرنی چاہئے۔ اور میں تمہارا رب ہوں، میں ہی تمہیں روزی دیتا ہوں اور میں ہی تمہاری رات دن حفاظت کرتا ہوں لہذا تمہیں میری نافرمانی نہیں کرنی چاہیے۔ تم شیطان کی عداوت کو اور میرے حق عبادت کو نہ سمجھ کر نہایت بے عقلی اور نادانی کا مظاہرہ کر رہے ہو۔