سورة يس - آیت 58
سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا جائے گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اللہ کا یہ سلام، فرشتے اہل جنت کو پہنچائیں گے۔ بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خود سلام سے نوازے گا۔