سورة فاطر - آیت 16

إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر نئی مخلوق لے آئے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ بھی اس کی شان بےنیازی ہی کی ایک مثال ہے کہ اگر وہ چاہے تو تمہیں فنا کے گھاٹ اتار کے تمہاری جگہ ایک نئی مخلوق پیدا کردے، جو اس کی اطاعت گزار ہو، اس کی نافرمان نہیں یا یہ مطلب ہے کہ ایک نئی مخلوق اور نیا عالم پیدا کردے جس سے تم نا آشنا ہو۔