سورة سبأ - آیت 30
قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
فرما دیں کہ تمہارے لیے ایک ایسا دن مقرر ہے جس کے آنے میں نہ تم گھڑی بھر کی تاخیر کرسکتے ہو اور نہ اسے ایک گھڑی پہلے لا سکتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اللہ نے قیامت کا ایک دن مقرر کر رکھا ہے جس کا علم صرف اسی کو ہے، تاہم جب وہ وقت موعود آجائے گا تو ایک ساعت بھی آگے، پیچھے نہیں ہوگا۔ ﴿إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لا يُؤَخَّرُ﴾ (نوح:4)۔