سورة سبأ - آیت 26

قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرما دیں کہ ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ فرمائے گا وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس کے مطابق جزا دے گا۔ نیکوں کو جنت میں اور بدوں کو جہنم میں داخل فرمائے گا۔