سورة الأحزاب - آیت 44

تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس دن وہ اس سے ملیں گے تو ان کا استقبال سلام سے کیا جائے گا اور ان کے لیے اللہ نے بڑا باعزت اجر تیار کر رکھا ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤٤۔ ١ یعنی جنت میں فرشتے اہل ایمان کو یا مومن آپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گے۔