سورة لقمان - آیت 28
مَّا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ ۗ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تم سب کو پیدا کرنا اور پھر دوبارہ اٹھانا ” اللہ“ کے لیے ایسا ہے جیسے ایک شخص کو پیدا کرنا اور اٹھانا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ” اللہ“ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس کی قدرت اتنی عظیم ہے کہ تم سب کا پیدا کرنا یا قیامت والے دن زندہ کرنا، ایک نفس کے زندہ کرنے یا پیدا کرنے کی طرح ہے۔ اس لئے کہ وہ جو چاہتا ہے لفظ كُنْ سے پلک جھپکتے میں معرض وجود میں آجاتا ہے۔