سورة لقمان - آیت 23
وَمَن كَفَرَ فَلَا يَحْزُنكَ كُفْرُهُ ۚ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو کفر کرتا ہے اس کا کفر آپ کو غمناک نہ کرے، انہیں ہماری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے، پھر ہم انہیں بتائیں گے کہ وہ کیا کر کے آئے ہیں۔ یقیناً اللہ دلوں کے راز جانتا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس لئے کہ ایمان کی سعادت ان کے نصیب میں ہی نہیں ہے۔ آپ کی کوشش اپنی جگہ بجا اور آپ کی خواہش بھی قابل قدر لیکن اللہ کی تقدیر اور مشیت سب پر غالب ہے۔ ** یعنی ان کےعملوں کی جزا دے گا۔ *** پس اس پر کوئی چیز چھپی نہیں رہ سکتی۔