سورة لقمان - آیت 22

وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ ۗ وَإِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دے اور عملاً نیک ہو۔ یقیناً اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا ہے اور تمام معاملات کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی صرف اللہ کی رضا کے لئے عمل کرے، اس کے حکم کی اطاعت اور اس کی شریعت کی پیروی کرے۔ ** یعنی مامور بہ چیزوں کا اتباع اور منہیات کو ترک کرنے والا۔ *** یعنی اللہ سے اس نے مضبوط عہد لے لیا کہ وہ اس کو عذاب نہیں کرے گا۔