سورة الروم - آیت 56
وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلَىٰ يَوْمِ الْبَعْثِ ۖ فَهَٰذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَٰكِنَّكُمْ كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
مگر جو علم اور ایمان والے تھے وہ کہیں گے کہ اللہ کی کتاب میں تو تم حشر کے دن تک پڑے رہے ہو۔، سو یہی حشر کا دن ہے لیکن تم جانتے نہ تھے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جس طرح یہ علما دنیا میں بھی سمجھاتے رہے تھے۔ ** كِتَابِ اللهِ سے مراد اللہ کا علم اور اس کا فیصلہ ہے یعنی لوح محفوظ۔ *** یعنی پیدائش کے دن سے قیامت کے دن تک۔ **** کہ وہ آئے گی بلکہ استہزا اور تکذیب کےطور پر اس کا تم مطالبہ کرتے تھے۔