سورة آل عمران - آیت 48

وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ تعالیٰ، عیسیٰ کو کتاب‘ حکمت‘ تورات اور انجیل سکھائے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- كِتَابٌ سے مراد کتابت (لکھنا) ہے۔ جیسا کہ ترجمہ میں اختیار کیا گیا ہے یا انجیل وتورات کے علاوہ کوئی اور کتاب ہے جس کا علم اللہ تعالیٰ نے انہیں دیا (قرطبی) یاتورات وانجیل، الْكِتَابُ اورالْحِكْمَةُ کی تفسیر ہے۔