سورة العنكبوت - آیت 59
الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جنہوں نے صبر کیا ہے اور جو اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دین پر مضبوطی سے قائم رہے، ہجرت کی تکلیفیں برداشت کیں، اہل وعیال اور عزیز واقربا سےدوری کو محض اللہ کی رضا کے لئے گوارا کیا۔ ** دین اور دنیا کے ہر معاملے اور حالات میں۔