سورة العنكبوت - آیت 58
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ نِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ہم انہیں جنت کے بلندو بالا محلاّت میں رکھیں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہاں ہمیشہ رہیں گے۔ عمل کرنے والوں کے لیے یہ بہتر اجر ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اہل جنت کے مکانات بلند ہوں گے، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ یہ نہریں پانی، شراب، شہد اور دودھ کی ہوں گی، علاوہ ازیں انہیں جس طرف پھیرنا چاہیں گے، ان کا رخ اسی طرف ہو جائے گا۔ ** ان کے زوال کا خطرہ ہوگا، نہ انہیں موت کا اندیشہ نہ کسی اور جگہ پھر جانے کا خوف۔