سورة العنكبوت - آیت 44

خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے یقیناً اہل ایمان کے لیےاس میں ایک نشانی ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی عبث اور بے مقصد نہیں۔ ** یعنی اللہ کے وجود کی، اس کی قدرت اور علم وحکمت کی۔ اور پھر اسی دلیل سے وہ اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ کائنات میں اسکے سوا کوئی معبود نہیں، کوئی حاجت روا اور مشکل کشا نہیں۔