سورة العنكبوت - آیت 43
وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ ۖ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَالِمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم یہ مثالیں لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں لیکن انہیں وہی لوگ سمجھتے ہیں جو حقیقی علم رکھنے والے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے، شرک کی حقیقت سے آگاہ کرنے اور ہدایت کا راستہ سجھانے کے لیے۔ ** اس علم سے مراد اللہ کا، اس کی شریعت کا اور ان آیات ودلائل کا علم ہے جن پر غور وفکر کرنے سے انسان کو اللہ کی معرفت حاصل ہوتی اور ہدایت کا راستہ ملتا ہے۔