سورة العنكبوت - آیت 38
وَعَادًا وَثَمُودَ وَقَد تَّبَيَّنَ لَكُم مِّن مَّسَاكِنِهِمْ ۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَكَانُوا مُسْتَبْصِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور عاد وثمود کو ہم نے ہلاک کیا جہاں وہ رہتے تھے تم وہ مقامات دیکھ چکے ہو۔ ان کے اعمال کو شیطان نے ان کے لیے فیشن بنادیا تھا اور انہیں راہ راست سے گمراہ کردیا حالانکہ وہ ہوش گوش رکھنے والے تھے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* قوم عاد کی بستی۔ احقاف، حضر موت (یمن) کے قریب اور ثمود کی بستی، حجر، جسے آج کل مدائن صالح کہتے ہیں، حجاز کے شمال میں ہے۔ ان علاقوں سے عربوں کے تجارتی قافلے آتے جاتے تھے، اس لیے یہ بستیاں ان کے لیے انجان نہیں، بلکہ ظاہر تھیں۔ ** یعنی تھے وہ عقل مند اور ہوشیار۔ لیکن دین کے معاملے میں انہوں نے اپنی عقل وبصیرت سے کچھ کام نہیں لیا، اس لیے یہ عقل اور سمجھ ان کے کام نہ آئی۔