سورة العنكبوت - آیت 37

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لیکن انہوں نے شعیب کو جھٹلادیا آخرکار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حضرت شعیب (عليہ السلام) کے وعظ ونصیحت کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا بالآخر بادلوں کے سائے والے دن، جبرائیل (عليہ السلام) کی ایک سخت چیخ سے زمین زلزلے سے لرز اٹھی، جس سے ان کے دل ان کی آنکھوں میں آگئے اور ان کی موت واقع ہوگئی اور وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے کے بیٹھے رہ گئے۔