سورة العنكبوت - آیت 31

وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ ۖ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے۔ انہوں نے ابراہیم سے کہا ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ بڑے ظالم ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی حضرت لوط (عليہ السلام) کی دعا قبول فرمالی گئی اور اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو ہلاک کرنے کے لیے بھیج دیا۔ وہ فرشتے پہلے حضرت ابراہیم (عليہ السلام) کے پاس گئے اور انہیں اسحاق (عليہ السلام) ویعقوب (عليہ السلام) کی خوش خبری دی اور ساتھ ہی بتلایا کہ ہم لوط (عليہ السلام) کی بستی ہلاک کرنے آئے ہیں۔