سورة العنكبوت - آیت 20
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ۚ ثُمَّ اللَّهُ يُنشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان سے فرمائیں کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کی ابتداء کی ہے پھر اللہ دوسری بار پیدا کرے گا یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی آفاق میں پھیلی ہوئی اللہ کی نشانیاں دیکھو زمین پر غور کرو، کس طرح اسے بچھایا، اس میں پہاڑ ، وادیاں، نہریں اور سمندر بنائے، اسی سے انواع واقسام کی روزیاں اور پھل پیدا کیے۔ کیا یہ سب چیزیں اس بات پر دلالت نہیں کرتیں کہ انہیں بنایا گیا ہے اور ان کا کوئی بنانے والا ہے؟