سورة العنكبوت - آیت 7

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے ہم ان کی برائیاں ان سے دور کردیں گے اور ان کے بہترین اعمال کی انہیں جزا دیں گے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٧۔ ١ یعنی باوجود اس بات کے کہ اللہ تعالیٰ تمام مخلوق سے بے نیاز ہے، وہ محض اپنے فضل و کرم سے اہل ایمان کو ان کے عملوں کی بہترین جزا عطا فرمائے گا۔ اور ایک ایک نیکی پر کئی کئی گنا اجر ثواب دے گا۔