سورة النمل - آیت 72

قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرما دیں کیا عجب کہ جس عذاب کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو اس کا کچھ حصہ تمہارے قریب ہی آچکا ہے۔ (٧٢)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس سے مراد جنگ بدر کا وہ عذاب ہے جو قتل اور اسیری کی شکل میں کافروں کو پہنچایا یا عذاب قبر ہے رَدِفَ ، قرب کے معنی میں ہے، جیسے سواری کی عقبی نشست پر بیٹھنے والے کو ردیف کہا جاتا ہے۔