سورة النمل - آیت 68
لَقَدْ وُعِدْنَا هَٰذَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ وعدہ ہمیں اور ہم سے پہلے ہمارے آباؤاجداد کو بھی دئیے جاتے رہے ہیں یہ کہانیوں کے سوا کچھ نہیں مدت سے سنتے آرہے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس میں حقیقت کوئی نہیں، بس ایک دوسرے سے سن کر یہ کہتے چلے آرہے ہیں۔