سورة النمل - آیت 58

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نازل کی ان لوگوں پر بارش بہت ہی بری بارش تھی ان لوگوں کے لیے جنہیں متنبہ کیا گیا تھا۔“ (٥٨)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ان پر جو عذاب آیا، اس کی تفصیل پہلے گزرچکی ہے کہ ان کی بستیوں کو ان پر الٹ دیا گیا اور اس کے بعد ان پر تہہ بہ تہہ کنکر پتھروں کی بارش ہوئی۔ 2- یعنی جنہیں پیغمبروں کے ذریعے سے ڈرایا گیا اور ان پر حجت قائم کردی گئی۔ لیکن وہ تکذیب وانکار سے باز نہیں آئے۔