سورة النمل - آیت 41

قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

سلیمان نے کہا اس کا تخت بدل دو دیکھیں وہ حقیقت تک پہنچتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہے جو حقیقت تک نہیں پہنچتے۔“ (٤١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس کے رنگ روپ یا وضع وہیئت میں تبدیلی کردو۔ 2- یعنی وہ اس بات سے آگاہ ہوتی ہے کہ یہ تخت اسی کا ہے یا اس کو سمجھ نہیں پاتی؟ دوسرا مطلب ہے کہ وہ راہ ہدایت پاتی ہے یا نہیں؟ یعنی اتنا بڑا معجزہ دیکھ کر بھی اس پر راہ ہدایت واضح ہو تی ہے یا نہیں؟