سورة النمل - آیت 38
قَالَ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَن يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
سلیمان نے کہا اے سردارو تم میں سے کون ملکہ کا تخت میرے پاس لائے گا قبل اس کے کہ وہ مطیع ہو کر میرے پاس حاضر ہوجائے؟ (٣٨)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- حضرت سلیمان (عليہ السلام) کے اس جواب سے ملکہ نے اندازہ لگالیا کہ وہ سلیمان (عليہ السلام) کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ چنانچہ انہوں نے مطیع ومنقاد ہو کر آنے کی تیاری شروع کردی۔ سلیمان (عليہ السلام) کو بھی ان کی آمد کی اطلاع مل گئی تو آپ نے انہیں مزید اپنی اعجازی شان دکھانے کا پروگرام بنایا اور ان کے پہنچنے سے قبل ہی اس کا تخت شاہی اپنے پاس منگوانے کا بندوبست کیا۔