سورة النمل - آیت 20
وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِيَ لَا أَرَى الْهُدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” سلیمان نے پرندوں کا جائزہ لیا اور کہا کیا بات ہے کہ میں ہُد ہُد کو نہیں دیکھتا؟ کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے ؟ (٢٠)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی موجود تو ہے، مجھے نظر نہیں آرہا یا یہاں موجود ہی نہیں ہے۔