سورة النمل - آیت 12
وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ ۖ فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اپناہاتھ اپنے گریبان میں ڈال کر نکالو وہ بغیر کسی تکلیف کے چمکتا ہوانکلے گا یہ نونشانیوں میں سے دونشانیاں ہیں فرعون اور اس کی قوم کی طرف لے جانے کے لیے وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی بغیر برص وغیرہ کی بیماری کے۔ یہ لاٹھی کے ساتھ دوسرا معجزہ انہیں دیاگیا۔ ** فِي تِسْعِ آيَاتٍ یعنی یہ دو معجزے ان 9 نشانیوں میں سے ہیں، جن کے ذریعے سے میں نے تیری مدد کی ہے۔ انہیں لے کر فرعون اور اس کی قوم کے پاس جا، ان 9 نشانیوں کی تفصیل کے لیے دیکھئے، سورۂ بنی اسرائیل، آیت۔ 101 کاحاشیہ۔