سورة النمل - آیت 10

وَأَلْقِ عَصَاكَ ۚ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّىٰ مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ ۚ يَا مُوسَىٰ لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور اپنی لاٹھی پھینک دو موسیٰ نے دیکھا کہ لاٹھی سانپ کی طرح بل کھارہی ہے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑکرنہ دیکھا، اے موسیٰ ڈرو نہیں کیونکہ رسول میرے حضور ڈرا نہیں کرتے۔ (١٠)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس سے معلوم ہوا کہ پیغمبر عالم الغیب نہیں ہوتے، ورنہ موسیٰ (عليہ السلام) اپنے ہاتھ کی لاٹھی سے نہ ڈرتے۔ دوسرا، طبعی خوف پیغمبر کو بھی لاحق ہوسکتا ہے کیونکہ وہ بھی بالآخر انسان ہی ہوتے ہیں۔