سورة الشعراء - آیت 207
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو فائدے اٹھا رہے ہیں یہ ان کے کس کام آئیں گے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اگر ہم انہیں مہلت دے دیں اور پھر انہیں اپنے عذاب کی گرفت میں لیں، تو کیا دنیا کا مال ومتاع ان کے کچھ کام آئ ے گا؟ یعنی انہیں عذاب سے بچاسکے گا؟ نہیں، یقیناً نہیں۔ ﴿وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِ مِنَ الْعَذَابِ أَنْ يُعَمَّرَ﴾ (البقرة: 96) ﴿وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى﴾ (الليل: 11)۔