سورة الشعراء - آیت 193
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اِسے لے کر امانت دارفرشتہ آیا اور اس نے تیرے دل پر اتارا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* کفار مکہ نے قرآن کےوحی الٰہی اور منزل من اللہ ہونے کا انکار کیا اور اسی بنا پر رسالت محمدیہ اور دعوت محمدیہ کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے انبیا علیہم السلام کے واقعات بیان کرکے یہ واضح کیا کہ یہ قرآن یقیناً وحی الٰہی ہے اور محمد (ﷺ) اللہ کے سچے رسول ہیں۔ کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ پیغمبر جو پڑھ سکتا نہ لکھ سکتا ہے۔ گزشتہ انبیا اور قوموں کے واقعات کس طرح بیان کرسکتا تھا؟ اس لیے یہ قرآن یقیناً اللہ رب العالمین ہی کی طرف سے نازل کردہ ہے جسے ایک امانت دار فرشتہ یعنی جبرائیل (عليہ السلام) لے کر آئے۔